8 اپریل، 2011، 2:07 PM

شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ

پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی میں تین شدت پسند گرپوں کے درمیان جھڑپ میں 8شدت پسند ہلاک

پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیرا میں تین شدت پسند گرپوں کے درمیان جھڑپ میں 8شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی کی وادی تیرا میں تین شدت پسند گرپوں کے درمیان جھڑپ میں 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دور افتادہ علاقے وادی تیرا میں تین شدت پسند گروپ کالعدم لشکر اسلام ،کالعدم انصار السلام اور زخا خیل گرپوں میں رات بھر سے جاری جھڑپ میں اب تک 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپ میں تینوں گرپوں نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔

News Code 1283963

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha