29 مارچ، 2011، 2:22 PM

خیبر ایجنسی میں چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک

خیبر ایجنسی میں چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا اپنا ہی گولہ پھٹنے سےچودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا اپنا ہی گولہ پھٹنے سےچودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک  ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں پرشدت پسندوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا  اپنا  ہی گولہ پھٹنے سے چودہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کرنل اور ایک کپتان شامل ہیں۔ یہ واقعہ پیر کو شام کے بعد باڑہ بازار سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور جنوب کی جانب میرہ اکا خیل میں پیش آیا۔ جہاںدرجنوں مُسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں سکیورٹی فورسز کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا تھا۔ لیکن جب سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی تو اس دوران ایک توپ کی بیرل میں جب گولہ ڈالا جا رہا تھا تو وہ اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں چودہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک کرنل شیراز اور کپتان عبدل اسلام شامل ہیں۔

News Code 1278890

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha