مہر خبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایشیائی تعاون کونسل کا اجلاس دو دن تک جاری رہےگا اس اجلاس میں 30 رکن مما لک کے 15 وزراء خارجہ شرکت کریں گے باقی ممالک نائب وزراء خارجہ اور مشیر کی سطح پر شرکت کریں گے 13 ممالک کے وزارء خارجہ اور مشیرتہران پہنچ چکے ہیں جبکہ قطر اور امارات کے وزراء خارجہ بھی کچھ دیر بعد تہران پہنچنے والے ہیں ، سنگا پور، تاجیکستان، عمان، بحرین کے وزراء خارجہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے مشیر تہران پہنچ چکے ہیں ، اسلامی جمہوریہ ایران، تھائی لینڈ، چین، انڈونیشیا، ملائشیاء، جاپان، جنوبی کوریا، لائوس، میانمار، ویٹنام، فلپائن، سنگا پور، کامبوج، برونئی، مغولستان، بھوٹان، ہندوستان، پاکستان ، بنگلادیش، سری لنکا، روس، قزاقستان، تاجیکستان، ازبکستان، سعودی عرب، کویت، قطر، عمان، امارات، اور بحرین ایشیائی تعاون کونسل کے رکن ممالک ہیں۔ ایشیائی تعاون کونسل کا نواں اجلاس 8 اور 9 نومبر کو تہران میں جاری رہےگا۔
ایشیائی تعاون کونسل
تہران میں ایشیائی تعاون کونسل کے اجلاس میں 15 وزراء خارجہ شرکت کریں گے
تہران میں ایشیائی تعاون کونسل کے نویں اجلاس میں30 رکن ممالک کے 15 وزراء خارجہ شرکت کریں گے یہ اجلاس آج اور کل تہران میں منعقد ہوگا۔
News ID 1187548
آپ کا تبصرہ