14 اکتوبر، 2010، 11:54 AM

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طالبان نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق  دونوں حملے بدھ کی شام نو بجے کے قریب میرانشاہ سے تیس کلو میٹر دور مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب تحصیل دتہ خیل کے پہاڑی علاقے اینزر کچ میں پیش آئے۔امریکی جاسوس طیاروں نے پہلے ایک مکان پر تین میزائل داغے جس کے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔جبکہ چند منٹ بعد مکان کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔تحصیل دتہ خیل کے پہاڑی سلسلے افغان سرحد سے ملی ہوئے ہیں جہاں روس کے خلاف افغان جہادیوں کی مختلف تنظیموں کی بنی ہوئی پناہ گاہیں اب بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پچھلے چند مہینوں سے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے ان حملوں میں زیادہ تر حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں بیت اللہ گروپ کے بھی کئی جنگجوؤں مارے گئے ہیں۔امریکی حملوں میںمقامی طالبان کے علاوہ غیر مُلکی جنگجوں اور پنجابی طالبان بھی نشانہ بنے ہیں۔

News ID 1170742

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha