11 اکتوبر، 2010، 3:11 PM

افغانستان

طالبان شدت پسندوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے

طالبان شدت پسندوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت ، طالبان شدت پسندوں کے ساتھ کچھ عرصے سے غیر سرکاری رابطے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت ، طالبان شدت پسندوں  کے ساتھ کچھ عرصے سے غیر سرکاری رابطے میں ہے۔ اورملک میں امن قائم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں صدر کرزائی نے اس بات کا اعتراف اس وقت کیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں امن کونسل تشکیل دی ہے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
ان کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب افغان حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان بات چیت کے حوالے سے متعدد رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں۔ صدر کرزائی  نے زور دیا کہ کابل میں القاعدہ جیسے دہشت گردگروپ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے القاعدہ پر الزام عائد کیا کہ وہ  افغانستان اور مسلمان کے خلاف کام کر رہی ہے۔افغانستان نے نئی  امن اورمذاکراتی ٹیم کا سربراہ سابق صدر برہان الدین ربانی کو قراردیا ہے۔


 

News ID 1168795

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha