23 ستمبر، 2010، 9:49 AM

مہر خبررساں ایجنسی

جنوب مشرقی ایشیاء میں مہر خبررساں ایجنسی کے علاقائی دفتر کا افتتاح

جنوب مشرقی ایشیاء میں مہر خبررساں ایجنسی کے علاقائی دفتر کا افتتاح

کوالالامپور- مہر خبررساں ایجنسی: جنوب مشرقی ایشیاء میں ملائشیاء کے دارالحکومت کوالالامپورمیں ایران اور ملائشیاء کے ذرائع ابلاغ اور دیگر اعلی حکام کی موجودگی میں کل سہ پہر کومہر نیوز کے علاقائی دفتر کا افتتاح ہوا۔

کوالالامپور میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں مہر خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر نے مہر کے بارے میں رپورٹ پیش  کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام میں ملائشیاء کا ایک خاص مقام ہے اور اس کے ساتھ ہی ناوابستہ تحریک  ، گروپ 77  اور آسہ آن اقتصادی علاقائی تعاون گروپ جیسے اداروں کی اس خطے میں موجودگي  اور 400 ملین مالائی مسلمانوں کی آبادی کے پیش نظر اس بات کی ضرورت تھی کہ ایران اور ملاشیاء کی دو قوموں کے باہمی مفادات کو  مد نظررکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان  ذرائع ابلاغ کے باہمی تفاہم اور  تبادلے کے سلسلے میں ٹھوس اقدام عمل میں لایا جائے۔

پرویز اسماعیلی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ قوموں کے درمیان  اور مؤثر سفارتکاری کے سلسلے میں ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی، علمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ملائشیاء میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد زاہدی نے بھی سافٹ ویئر جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو سریع اطلاعات فراہم کرنے اور دشمن کی سازشوں کے بے نقاب کرنے کے لئے بہت ہی اہم اور مؤثر قراردیااور انھوں نے اس سلسلے میں ملائشیاء میں  مہر نیوزکے دفتر کے افتتاح کو اہم قدم قراردیا ۔

ملائشیاء کی قومی خبررساں ایجنسی برناما کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ " داتو عبد الرحمن سلیمان" نے بھی اطلاعات کے باہمی تبادلے کوباہمی تعاون میں  اہم اور مؤثر قراردیا۔

اس تقریب کے اختتام پر سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی خاموشی نے عالم اسلام کے ساتھ قومی اور اسلامی ثقافت کے فروغ کو مہر نیوز کی اصلی رسالت قراردیتے ہوئے کہا کہ قوموں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ذرائع ابلاغ کے باہمی تعاون سےفروغ ملتا ہے۔اس تقریب میں ملائشیاء میں ایرانی سفیر کے علاوہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے اعلی نمائندے بھی موجود تھے۔

News ID 1157072

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha