16 اگست، 2010، 1:12 PM

شمالی کوریا

جنوبی کوریاکو امریکی ہمراہی پر سخت سزا دی جائے گی

جنوبی کوریاکو امریکی ہمراہی پر سخت سزا دی جائے گی

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی سامراج اور جنوبی کوریا کے غداروں کو آج سے شروع ہونے والی گیارہ روزہ فوجی مشقوں پر سخت سزا دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکی سامراج اور جنوبی کوریا کے غداروں کو آج سے شروع ہونے والی گیارہ روزہ فوجی مشقوں پر سخت سزا دے گا۔ شمالی کوریا کے فوجی ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ان مشقوں کے بدلے میں شمالی کوریا کی جانب سے دی گئی سزا اتنی سخت ہوگی کہ دنیا میں اس سے پہلے کسی نے اتنی سخت سزا نہیں پائی ہوگی۔ بیان میں صدر اوبامہ کی حکومت کو بھی دھمکی دی گئی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی اقدام لینے سے پہلے ٹھنڈے دماغ سے سوچیں امریکہ اور جنوبی کوریا کی گیارہ روز پر مشتمل مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔امریکی فوجی بیان کے مطابق ان فوجی مشقوں کا مقصد یہ ہے کہ ان دونوں ممالک میں خطے میں فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے تعلقات اس وقت سے سخت تناؤ کا شکار ہیں جب مارچ میں جنوبی کوریا کا ایک بحری جہاز ڈوب جانے سے 46 افراد ہلاک ہوگئے تھے اورجنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر الزام عائد کیا تھا کہ شمالی کوریا نے بحری جہاز کو ٹورپیڈو مارا تھا جس سے جہاز ڈوب گيا۔لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جہاز امریکہ نے ڈبویا ہے اور امریکہ جنوبی اور شمالی کوریاؤں میں ٹکراؤ کی فضا قائم کرکے اپنے پاؤں اس خطے میں مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

News ID 1134760

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha