6 مارچ، 2010، 1:12 PM

عراق میں پارلیمانی انتخابات

عراق میں صدام معدوم کے بعد دوسرے پارلیمانی انتخابات کل منعقد ہونگے

عراق میں صدام معدوم کے بعد دوسرے پارلیمانی انتخابات کل منعقد ہونگے

عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدارم معدوم کے بعد عراق میں کل دوسرے پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جمعہ کو 16 ممالک میں مقیم عراقیوں نے پارلیمانی انتخابات میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ ادھر القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے انتخابات میں شرکت کرنے والوں کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الصباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدارم معدوم کے بعد عراق میں کل دوسرے پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں جمعہ کو 16 ممالک میں مقیم عراقیوں نے پارلیمانی انتخابات میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ ادھر القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے  انتخابات میں شرکت کرنے والوں کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

عراق میں صدام حکومت ختم ہونے کے بعد دوسرے پارلیمانی انتخابات کل ہورہے ہیں۔ شیعہ و سنی علماء نے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔مختلف ممالک میں رہنے والے عراقی تارکین وطن نے پولنگ جاری ہے۔ 325 رکنی عراقی پارلیمان کے انتخاب کی پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے120 مبصرین الیکشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔ کل چھ ہزار دو سو مرد و خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ملک میں رہنے والے ایک کروڑ نوے لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رہنے والے پندرہ لاکھ عراقی تارکین وطن نے پہلے ہی انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ تارکین وطن کو حق رائے دہی کیلئے جمعہ سے اتوار تک تین دن دیے گئے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، آسٹریا، جرمنی، ہالینڈ، سویڈن اور آسٹریلیا سمیت اردن، متحدہ عرب امارات، شام، ایران، مصر، ترکی اور لبنان میں عراقی نژاد شہری ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ سنی اور شیعہ مذہبی رہنماؤں نے جمعہ کے خطبوں میں عوام پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ میں حصہ لیں اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ عراق کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے اور ملک دشمن عناصر کو شکست دی جاسکے۔

 

News ID 1046287

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha