مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فلسطین و لبنان سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے فلسطین اور لبنان کی صورتحال کے بارے میں او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے پر سعودی عرب کی قدردانی کی اور مصروف شیڈول کی وجہ سے اسلامی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کرنے پر عذرخواہی کی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ان کے نائب رضا عارف کانفرنس میں ایران کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس غزہ اور لبنان میں جاری صہیونی جارحیت کو روکنے میں ایک کردار ادا کرے گی۔