مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران صہیونی حکومت نے غزہ میں عوام کے ساتھ صحافیوں پر بھی عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔ غزہ میں صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے صحافتی ذمہ داری انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات عالمی برادری کے لئے مایہ ننگ و عار ہے۔ اکیسویں صدی میں نسل کشی کی جارہی ہے اور عالمی برادری اس میں قصور وار ہے۔ امریکہ کی وجہ سے سلامتی کونسل بے حس ڈھانچہ بن چکی ہے۔
بقائی نے امریکی جریدے کے دعوے کے بارے میں کہا کہ ایران اپنی حاکمیت کا دفاع کرنے کے لئے ہر ممکنہ وسائل استعمال کرے گا۔ امریکہ کی جانب سے اپیل کے باوجود ایران ہر قسم کے شرارت آمیز اقدام کا منہ توڑ جواب دے گا۔