سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے یوم مبارزہ استکبار کے موقع پر کہا ہے کہ دشمن کو شکست کے تمام ضروری وسائل تیار کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو عالمی ممالک کو جنگ میں دھکیلنے والے ملک کی حیثیت سے جانتے ہیں۔ امریکہ کو اس کی اصلی حیثیت کے ساتھ پہنچاننے کی ضرورت ہے۔ امریکہ عالم اسلام میں خونریز اختلافات ڈالتا ہے۔ صہیونی جنایت کار حکومت کی حمایت امریکی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکہ روز بزوال ہوا ہے۔ امریکہ سرد جنگ کے زمانے کی دنیا پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا ہے۔ امریکہ کسی جنگ کو جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکہ نے بعض یورپی ممالک کے ساتھ مل کر اتحاد تشکیل دیا ہے لیکن فلسطین اور لبنان کے عوام کی مقاومت ہر روز بڑھتی جارہی ہے۔ امریکہ کو فلسطینی شیرخوار اور معصوم بچوں نے شکست دی ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ حزب اللہ صہیونی حکومت سے شکست نہ کھانے پر اکتفاء نہیں کرے گی بلکہ جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کو دفن کرے گی۔ صہیونی حکومت اس وقت دنیا میں تنہا ہورہی ہے۔ امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک کے حکام اسرائیل میں قدم رکھنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ صہیونی سیاسی رہنما اور کھلاڑی بھی دنیا میں سر اٹھا کر چل نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ مقاومتی محاذ ان کے شرارت آمیز اقدامات کا منہ توڑ جواب دے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور مقاومتی محاذ دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کو شکست دینے کے لئے تمام ضروری وسائل سے خود کو لیس کریں گے۔