حضرت معصومہؑ کے حرم میں زائرین نے نقدی اور غیر نقدی عطیات کے ذریعے مقاومت کے لئے چندہ مہم میں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایران کے دوسرے شہروں کی طرح قم مقدس میں بھی لبنان اور فلسطین کی مقاومت کے لئے چندہ مہم جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

حضرت فاطمہ معصومہؑ کے حرم میں چندہ مہم کے سلسلے میں زائرین نے عطیات جمع کرائے۔

اس موقع پر خواتین نے اپنے سونے اور چاندی کے قیمتی جواہرات مقاومت کو عطیہ دیا۔