مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انسان حقوق کا دم بھرنے والے صہیونی بے گناہ انسانوں کا بے دردی سے خون بہاتے ہیں۔
انہوں نے صہیونی مظالم کے حوالے سے عالمی حکومتوں کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک انسانی حقوق کا دعوی کرتے ہیں لیکن فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت ایک فرد پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگانے کے بعد پوری آبادی کو بمباری کے ذریعے تباہ کرتی ہے۔ اس غاصب اور دہشت گرد حکومت کے جرائم قابل شمارش نہیں ہیں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم نے عزت اور سربلندی کے ساتھ زندگی ہے۔ ہسپتالوں اور رہائشی آبادیوں پر آسانی سے حملہ کرنے والے ہمارے سامنے غنڈہ گردی کی جرائت نہیں رکھتے ہیں۔