مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل مصلائے امام خمینی تہران میں نماز جمعہ سے پہلے مجاہد فی سبیل اللہ اور امت مسلمہ کے عزیز لیڈر شہید حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی تقریب ہوگی۔
تعزیتی ریفرنس کے بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔
فلسطین اور لبنان کے حالات، صہیونی حکومت کے ہاتھوں مقاومتی رہنماوں کی شہادت اور اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جمعہ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔