تہران میں لبنان کے سفارت خانے کے سامنے ایرانی عوام نے مظاہرہ کرکے دھماکوں کے بعد لبنان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مواصلاتی آلات میں متعدد دھماکے ہوئے جس میں درجنوں شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں میں صہیونی حکومت ملوث ہے۔ مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔
اسی حوالے سے ایران کے دارالحکومت تہران میں عوامی مظاہرہ ہوا جس میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
مظاہرے کے دوران عوام نے لبنان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے سامنے مقاومت پر تاکید کی۔
یاد رہے کہ لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ منگل کو ہونے والے سائبر حملوں میں کم از کم 12 شہید اور 4000 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے اگلے روز ہونے والے واکی ٹاکی دھماکوں میں 20 شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔