اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2024 - 09:00

عراقی ذرائع ابلاغ نے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شفق نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ عراق میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر جمعہ کو علی الصبح راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

عراقی سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکی اڈے پر دو راکٹ لگنے کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم اڈے کے اندر ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

عراقی سیکورٹی فورسز حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں تحقیقات کررہی ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت شروع ہونے کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور صہیونی تنصیبات کو متعدد مرتبہ راکٹ اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔