مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر آٹھ مہینے سے جاری صہیونی جارحیت کے باوجود فلسطینی مقاومت دفاعی لحاظ سے طاقت ور ہے۔ حماس اور تحریک جہاد اسلامی وقفے وقفے سے صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے کررہی ہیں۔
تازہ واقعے میں تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے مقبوضہ علاقے میں صہیونی فوجی مرکز ناحل عوز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے قصبے تل الھوی میں صہیونی فوج کی بکتربند گاڑی اور ایک بلڈوزر کو یاسین 105 مارٹر گولے سے نشانہ بنایا ہے۔
القسام کے دوسرے حملے میں الشجاعیہ میں صہیونی فوج کے دو مرکاوا ٹینک تباہ ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء عمر القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے الاقصی بریگیڈ کے مشترکہ کاروائی کے دوران صہیونی فوجی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔