رہبر معظم نے مجلس خبرگان کے ابتدائی اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجلس خبرگان اسلامی جمہوری نظام کا بنیادی رکن اور ملکی نظام کی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کا پہلا اجلاس شروع ہوا ہے۔ اجلاس کے آغاز سے قبل رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

و الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی سیدنا محمد المصطفی و آلہ الطیبین و صحبہ المنتجبین و من تبعھم باحسان الی یوم الدین

خداوند حکیم و عزیز کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کی تشکیل کا موقع فراہم کیا۔ یہ مجلس جمہوری اسلام نظام کے بنیادی اراکین میں سے ہے جو مخصوص مدت کے بعد عوام کے ذریعے تشکیل پاتی ہے اور ملکی نظام کی سلامتی اور تسلسل کو یقینی بناتی ہے۔

مجلس خبرگان کے معزز ارکان کو اللہ کی مشیت اور عوام کی ہمت کے نتیجے میں یہ فرصت ملی ہے کہ ملکی اعلی قیادت کے سلسلے کو مزید مستحکم کرنے کا ذمہ لیں۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر اور عوام کی قدردانی کرنا چاہئے۔

مجلس خبرگان اسلامی جمہوریت کا مظہر ہے۔ عوامی ووٹ سے منتخب ہونے والی اس کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسلامی معیار کے مطابق رہبر کا انتخاب کرے۔ معیار اسلامی ہے اور انتخاب عوامی۔ یہی اسلامی جمہوری ایران کی پہچان ہے۔ اسلامی نظام میں حکمرانی انسان کی ہے اور اہداف الہی۔

اس کے اہداف میں عدالت اور انسانی کرامت، زمین کی آبادی اور وقت سے بہتر استفادہ اور آخری ہدف توحید پر مبنی زندگی اور انسان کو اللہ کی قربت کے مقام تک پہنچانا ہے۔ اس کا شیوہ یہ ہے کہ اجتماعی تجربے اور خرد سے استفادہ کیا جائے، افکار، زبان اور عوام کے کارمد بازوؤں کو استعمال کرتے ہوئے قدم بڑھایا جائے۔

یہ ایک سنجیدہ تدبیر ہے جو قرآن اور اسلام کی معرفت رکھنے والوں کو ہدیہ ملتی ہے جس میں شریعت اور عقلانیت کے ساتھ غیب اور شہود مرکب اور سب ہمسو ہیں۔

طویل مدت حکمت عملی میں یہ ایک جاذب حقیقت ہے۔ دین ستیز یا دین گریز حکومتوں میں رونما ہونے والے تلخ واقعات میں غور کرنے سے اس کی جاذبیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ہم عالمی سطح پر بیدار ضمیروں کو دعوت دیتے ہیں کہ عدالت اور آزادی کے دعویدار اور معنویت سے عاری حکومتوں کو ہونے والی شکستوں کے بارے میں غور کریں۔ ان نظاموں کا مشاہدہ کریں جو ظلم اور امتیازی سلوک کو فروغ دیتے ہیں؛ اخلاقی امنیت کو نابود کرتے ہیں؛ خاندان کی بنیادوں کو متزلزل کرتے ہیں؛ عورت اور ماں کے مقدس مقام کی تذلیل کرتے ہیں؛ میڈیا میں حقیقت اور سچ بتانے کے بجائے اپنے مفاد میں رائے عامہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان عقل کے اندھے گروہوں کے بارے میں بھی غور کریں جو ان منافق اور ریاکار نظاموں کی ترویج کا آلہ کار بنتے ہیں۔ اس کے بعد اسلامی حکومت کے مشکل کشا اور جامع نظام پر بھی غور کریں۔

آج غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے بے رحمی کے ساتھ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ہزاروں نہتے مرد، خواتین اور بچوں کو خاک و خون میں نہلایا گیا ہے۔ مغربی لیبرل حکومتیں آزادی اور حقوق انسانی کے نام پر خوانخوار اور درندہ صفت صہیونی حکومت کی پشت پناہی کررہی ہیں۔ یہ بیدار ضمیروں کے نزدیک مخفی نہیں ہے۔

آج نئی فرصت ملی ہے کہ جمہوری اسلامی نظام کے اراکین اور حامی اپنے گفتار اور کردار سے اسلام کی حقیقت کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔

اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ مجلس خبرگان کی توفیقات میں اضافہ کرے۔

ضروری سمجھتا ہوں کہ مرحوم اور عزیز صدر مملکت اور تبریز کے امام جمعہ کا ذکر کروں۔ دونوں مجلس خبرگان کے رکن تھے، اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سید علی خامنہ ای

31، 2، 1403

لیبلز