مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
حضرت امام رضا علیہ السلام کے خادم اور عوام کے محبوب صدر شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں شہداء کے اجساد خاکی آج منگل کو ساڑھے نو بجے تبریز کے شہداء سکوائر سے مصلی تک تشییع کے بعد تہران منتقل کئے جائیں گے۔
منگل کی سہ پہر تہران سے قم لے جاکر حرم حضرت معصومہ سے مسجد جمکران تک تشییع کی جائے گی اور کے بعد لاشوں کو دوبارہ تہران منتقل کیا جائے گا۔
منگل کی رات تہران کے مصلی امام خمینی میں الوداعی تقریب ہوگی۔
بدھ کے دن صبح ساڑھے سات بجے تہران یونیورسٹی سے آزادی سکوائر کی طرف تشییع کی جائے گی۔
بدھ کے روز ہی رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
سہ پہر چار بجے غیر ملکی سربراہان اور اعلی سطحی وفود کی موجود میں سرکاری تقریب ادا کی جائے گی۔
جمعرات کی صبح خراسان جنوبی میں تشییع کی جائے گی اور دوپہر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں شہید صدر رئیسی کی تدفین کی جائے گی۔
تشییع کی رسومات میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے بدھ کے روز پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
جن صوبوں میں خصوصی تشییع ہوگی ان میں تشییع کے دن صوبائی تعطیل کے بارے میں صوبائی انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔
وزارت تعلیم نے ملک بھر میں اس ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔