مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے عرب لیگ اجلاس کے موقع پر جاری ہونے والے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر جاری ہونے والا بیان قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہ اکہ خلیج فارس میں واقع جزائر ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ہمیشہ سے ایران کا حصہ تھے اور ایران کا حصہ رہیں گے۔ اس حقیقت کے خلاف کوئی قابل قبول نہیں ہے۔
ترجمان عرب لیگ کے اجلاس کے اختتام پر فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے کے لئے مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد اور اتفاق بہت ضروری ہے۔