صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا جواب آنے کے بعد صہیونی مذاکراتی ٹیم مشورہ کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی مذاکراتی وفد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے تازہ ترین موقف کے بارے میں تبادلہ خیال کررہا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ مصر اور قطر نے حماس کا جواب صہیونی حکومت کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد صہیونی مذاکراتی ٹیم سرکاری موقف کے بارے میں مشورہ کررہی ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ مصر اور قطر کی پیش کردہ تجویز کے بارے میں تنظیم نے اپنا جواب دے دیا ہے۔

تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی اور مصر کے وزیراطلاعات عباس کامل کو جواب ارسال کردیا ہے۔