مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی حکومت کے ترجمان نے المیادین سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کے مظالم اور جارحانہ حملوں کے جواب میں صہیونی تنصیبات اور بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ضیف اللہ الشامی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملے اور اس کامحاصرہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں ان کے خلاف حملوں کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے حملے بند کرنے کا مطلب یہ ہے کہ فوجی کاروائیاں بند کرتے ہوئے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کا راستہ دیا جائے۔