اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے کہا کہ وائٹ ہاوس نے اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کو قتل کرنے کا فری ہینڈ دے رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں روسی نمائندے واسیلی نبتزیا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے امریکہ نے غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادی اسرائیل کی کاروائیوں کو جائز قرار دینے کے لئے قرارداد کو ویٹو کردیا جس کے نتیجے مزید ہزاروں فلسطینی قتل ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے مسترد کردیا تھا۔