مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبررساں ادارے اناتولی نے خبر دی ہے کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایران، روس، شام اور ترکی کے درمیان چار ملکی مذاکرات کا پہلا روز ختم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن شرکاء نے دوطرفہ، سہ فریقی اور چار فریقی مذاکرات کیے۔ ترکی کے وفد نے ایران، روس اور شام میں اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پدرسن کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کئے۔
مذاکرات کے دوران پہلی شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی پر باقاعدہ پور پر غور کیا گیا۔ پہلے دن کا اجلاس چار گھنٹوں پر مشتمل تھا۔
ترک وفد کے سربراہ معاون وزیر خارجہ بوارک اکچاپار اجلاس کی صدارت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اجلاس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ کے سیاسی مشیر علی اصغر حاجی، روس کی نمائندگی معاون وزیر خارجہ میخائیل یوگدانوف، دمشق کے وفد کی سربراہی معاون وزیر خارجہ ایمن سوسن کے سپرد کی گئی ہے۔