مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ لکی مروت کے دور افتادہ علاقہ بیٹنی میں تیل اور گیس کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل ملے گا۔ کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے نئے کنویں سے گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بھی نئے کنویں سے گیس کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق بیٹنی کنویں سے نکلنے والے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، گیس کے نئے ذخیرے سے یومیہ 13 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس مل رہی ہے۔