تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا کہ امام خمینیؕ ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے انہوں نے دنیا میں طاغوتی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی تعلیم دی اس تعلیم کو ہمیں اپنی نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے.

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں منعقدہ امام خمینی کی چونتیسویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایران کے قائم مقام سفیر آقای شیرازی نے کہا کہ مسلم ممالک کا اتحاد ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے، پڑوسی اوراسلامی ممالک سے دوستی ایرانی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،اسلامی جمہوریہ ایران کو مسائل سے دوچار کرنے اورانقلاب اسلامی کو ناکام کرنے کے لئے دشمنوں نے جہاں آٹھ سال جنگ مسلط کی تو و ہاں کئی سالوں سے اقتصادی پابندیاں بھی لگائی ہوئی ہیں اس پر مستزاد دہشت گردی اوردیگر مسائل بھی دشمنوں کی پیداوار ہیں لیکن امام خمینیؒ کی تعلیمات جن میں خود انحصاری ،آزادی،خواکتفائی شامل ہیں کے باعث آج ایران کے عوام عزت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاامام خمینی نے اتحاد مسلمین کو فروغ دینے کے لئے ہفتہ وحدت کی بنیادرکھی جو اپنی مثال آپ اوربے نظیر ہے اسی طرح رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس مسئلہ فلسطین اورغاصب اسرائیل سے اظہار برات کا دن ہے امام خمینی نے اس دن کی بنیاد رکھی اور عالم اسلام سے اس دن فلسطینیوں سے یکجہتی اورغاصب اسرائیل سے برات کا اظہار کرنے کی دعوت دی تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل آقای فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ امام خمینی  ذاتی، سماجی، سیاسی اور مذہبی تمام جہتوں میں ایک مضبوط شخصیت تھے امام خمینی نے دنیا بھر کے مظلوموں کے دلوں میں عزت نفس کی شمع روشن کی ،یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو ہمیشہ مزاحمت اورمقاومت کرنے والوں کے لئے سنگ میل ہے اور اس طرح دشمنوں پر قابو پا یا جاسکتا ہے۔

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہا کہ امام خمینی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے انہوں نے دنیا میں طاغوتی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی تعلیم دی اس تعلیم کو ہمیں اپنی نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں سربلندی سے جینا ہے تو امام خمینی کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ امام خمینی کردار اورافکار کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں آج ایشائی اسلامی ممالک میں اتحاد اوربھائی چارے کا فروغ امام خمینی کی تعلیمات کا نتیجہ ہے جماعت اہل حرام کے امیر مفتی گلزار نعیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کو اتحادو اتقاق کے ساتھ عزت کی زندگی گزارنے کے لئے امام خمینی کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے تقریب سے حجة الاسلام والمسلمین علی عباس ،محقق و لکھاری محمد علی عزیزی ،معروف کالم نگار محمد اسلم خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز