پاکستان اور افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں واقع پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہے۔

کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چمن بارڈر کے قریبی علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔