تہران کے نماز جمعہ حجۃ الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دینی حکومت کے سلسلے میں قدیمی ترین تاریخی دستاویز امام علی ؑکا وہ خط ہے جو مالک اشتر کو لکھا گیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے نماز جمعہ حجۃ الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا:دینی حکومت کے سلسلے میں قدیمی ترین تاریخی دستاویز امام علی ؑکا وہ خط ہے جو مالک اشتر کو لکھا گیا۔سیاسی طاقت انسانوں کی تمام مادی و روحانی ضروریات اور انسانی معاشرے کی سربلندی کے لیے مقدمہ سازی کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ السلام کی نظر میں صالح انسانی قوتیں قرآنی معیار پر ایک معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے سب سے زیادہ کردار ادا کر سکتی ہیں۔اس نقطہ نظر سے اسلامی نظام میں تمام چھوٹے بڑے مسئولین کا اخلاقی اقدار اور فضائل سے آراستہ ہونا ایک مفید ، طاقتور اور متوازن سیاسی نظام کی تشکیل کا سب سے اہم اور مرکزی اصول ہے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات کے حوالے سے بتایا کہ بعض لوگ ایشیا کے جنوب مغربی خطے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دینے کی بات کر رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ملت اسلامیہ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ رہے ہیں۔مشرق وسطیٰ کا خطہ اب امریکی چنگل سے نکل کر قرآن مجید پر جان چھڑکنے والی طاقتور مسلم اقوام کے ہاتھ میں آچکا ہے۔ امریکی گماشتوں کا فوجی اتحاد اس خطے کی اقوام کے موثر اقدامات کے سامنے بے بس ہوچکا ہے۔

لیبلز