17 اگست، 2010، 1:22 PM

وزیر دفاع احمد وحیدی

بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں اسرائيل کی زندگی خطرے میں پڑجائے گی

بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں اسرائيل کی زندگی خطرے میں پڑجائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر ہوائی حملہ کیا تو جوابی کارروائی میں اسرائیل کی زندگی خطرے میں پڑجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع  احمد وحیدی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر ہوائی حملہ کیا تو جوابی کارروائی میں اسرائیل کی زندگی خطرے میں پڑجائے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے اپنے تمام اداروں منجملہ ایٹمی پلانٹ کی حفاظت کے لئے معقول دفاعی بند و بست کررکھا ہے انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا وحیدی نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کی ان کوششوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایران کی پیشرفت اور ترقی کے مخالف ہیں۔

News ID 1135525

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha