ہنگامہ آرائیوں
-
قوچان میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار کی تشییع جنازہ + تصاویر
آج قوچان شہر میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار مسلم جاویدی مہر کی تشییع جنازہ ہوئی۔ تشییع جنازہ میں قوچان کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ مشہد مقدس میں بھی شہید جاویدی مہر کی تشییع جنازہ ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آبائی شہر قوچان لایا گیا۔
-
پورا ایران بلوائیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا؛
تبریز میں نماز جمعہ اور حالیہ ہنگامہ آرائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ایرانی شہر تبریز میں آج نماز جمعہ کے سیاسی و عبادی اجتماع کے بعد عوام نے حالیہ ہنگامہ آرائیوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مساجد، قرآن اور امام بارگاہوں سمیت مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف ایک عظیم پر امن احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا۔