کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب
-
شہید نیلفروشان کی تشییع تین شہروں میں ہوگی/ رہبر معظم انقلاب نماز جنازہ پڑھائیں گے
سپاہ پاسدارن انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ شہید نیل فروشان کی اصفہان کے علاوہ مشہد اور تہران میں بھی تشییع جنازہ ہوگی۔
-
اصفہان کے فضائی دفاعی نظام نے ایک مشکوک چیز کو نشانہ ہے، جنرل موسوی
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آج صبح اصفہان کی فضا میں ہونے والا دھماکہ ایک مشکوک چیز پر طیارہ شکن دفاعی نظام کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوا۔ تاہم کوئی حادثہ یا نقصان نہیں ہوا۔
-
ایران اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛
دہشت گردی کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب خطے میں سب سے بڑی طاقت ہے
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خطے میں داعش اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سب سے مضبوط طاقت ہے اور خطے میں استحکام اور سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
-
صہیونی حکومت اور امریکہ بہت جلد تباہ ہو جائیں گے، ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ بہت جلد تباہ ہو جائیں گے۔
-
ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر کا انتباہ؛
صہیونی دھمکیوں پر ایران کا ردعمل فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا
ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف صہیونیوں کے دھمکی آمیز اقدامات کو ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قطعی جواب دیا جائے گا۔
-
غاصب صہیونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خون رایگاں نہیں جائے گا اور ایران مناسب وقت اور جگہ پر بدلہ لے گا۔
-
دشمن خوفزدہ ہیں، مسلسل پیغامات بھیج رہے ہیں کہ انہیں نشانہ نہ بنائیں، کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ دشمن خوفزدہ ہیں اور کئی دنوں سے چوکس ہیں اور مختلف ملکوں کے ذریعے مسلسل پیغامات بھیج رہے ہیں کہ ہم ان پر حملہ نہ کریں۔