نوجوانی
-
جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان
بابر اعظم نے کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللّٰہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔
-
مکتبِ تشیع محض فرقہ نہیں، اصل اسلام ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہا کہ نوجوانی خدا کی طرف سے عطا کردہ بہترین نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ نوجوانی عمر کا وہ دور ہے کہ جس میں انسان اپنی توانائی اور روح کی پاکیزگی کے حوالہ سے ہر وہ کام انجام دے سکتا ہے جس کے ذریعہ اس کی رسائی انسانیت کے اعلی ترین مقام تک ہوتی ہے۔