ایران میں ہفتہ ۲۴ ستمبر کی صبح باضابطہ طور پر نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا اور ملک بھر کے اسکولوں میں تعلیمی اور تدریسی عمل شروع کردیا گیا۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اسی مناسبت سے دار الحکومت تہران کے شہید فرہاد حسین مردی گرلز اسکول کی تقریب میں شرکت کی اور اسکول کی بچیوں کے نئے تعلیمی سال کے پہلے دن کو زندگی کا ایک یادگار لمحہ بنادیا۔
صدر رئیسی نے بچیوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت اور ان سے خطاب بھی کیا اور بعد میں کلاس رومز کا دورہ بھی کیا اور ٹیچرز اور بچیوں کے ساتھ بات کی۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha