14 مئی، 2009، 1:25 PM

متکی

پاکستان میں امن و سلامتی ، ایران کی امن سلامتی ہے

پاکستان میں امن و سلامتی ، ایران کی امن سلامتی ہے

تہران میں ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی سے ملاقات میں پاکستان کی امن و سلامتی کو ایران کی امن وسلامتی قراردیتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں جاری بحران کو بنیادی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اور اس کے ہمراہ وفد نے ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی امن و سلامتی کو ایران کی امن وسلامتی قراردیتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں جاری بحران کو بنیادی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امن و سلامتی تجارتی اور اقتصادی فروغ میں بنیادی شرط ہے اور افغانستان و پاکستان میں جاری بحران کو بنیادی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ایک قوی اور مضبوط پاکستان عالم اسلام کے لئے بہت بڑی ظرفیت ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور اقتصادی اور تجارتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔

 

News ID 878491

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha