25 فروری، 2009، 12:21 PM

نواز شریف اور شہباز شریف

پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نواز شریف اور شہباز شریف کو نااہل قراردیدیاہے

پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نواز شریف اور شہباز شریف کو نااہل قراردیدیاہے

پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کو نااہل قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کو نااہل قراردیدیا ہے۔

پاکستان سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نےشریف برادران اہلیت کیس کی سماعت آج نمٹا دی ہے اوراپنے فیصلے میں شریف برادارن کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ کی عمارت میں گذشتہ آٹھ مہینے سے شریف برادارن کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری تھی ۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس موسیٰ کے لغاری کررہے تھے آج اٹارنی جنرل آف پاکستان لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل دیے ۔اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ شریف برادران اہلیت کیس میں چیف سیکرٹری اور اسپیکر پنجاب متاثر ہ فریق نہیں ہیں۔اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ تمام ججز نے آئین کے تحت حلف اٹھا رکھا ہے،عبوری آئین کا حلف غیر متعلقہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تجویز و تائید کنندہ اس وقت فریق بن سکتے جب عدالت انہیں اجازت دے۔تجویز اور تائید کنندہ کا فریق ہونا ضروری نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی بینچ کی دست برداری کا فیصلہ جج کی صوابدید پر ہوتا ہے اسے کوئی دست بردار ہونے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔دلائل مکمل ہونے کے بعد شریف برادارن اہلیت کیس نمٹاتے ہوئے تین رکنی بنچ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کو نااہل قراردیدیا۔

 

News ID 839583

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha