17 ستمبر، 2008، 12:16 PM

سید یوسف رضا گیلانی

امریکہ اور اتحادی فوج پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کریں

امریکہ اور اتحادی فوج پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کریں

پاکستان کےوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکہ اور اتحادی افواج پر زوردیا ہے کہ وہ پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیاں کرنا فوری طور پر بند کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکہ اور اتحادی افواج پر زوردیا ہے کہ وہ پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیاں کرنا فوری طور پر بند کردیں۔ پاکستان کے وزیراعظم یہ بات برطانوی وزیر قانون جیک سٹرا سے ملاقات میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل طور پر اہل ہیں اور پاکستان کی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر قانون سٹرا نے پاکستانی وزیراعظم کی تشویش سےاتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی سرحدوں کے اندر غیر ملکی حملے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اتحادی فوج پر پاکستان کی تشویش کا کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ امریکہ کوسرحدی خلاف ورزیاں کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے۔

 

News ID 751368

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha