23 جنوری، 2008، 3:41 PM

حداد عادل

اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل بڑی طاقتوں کی آلہ کار ہیں۔

اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل بڑی طاقتوں کی آلہ کار ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت پر عالمی اداروں کا سکوت اسرائیلی جرائم میں ان کی شرکت کی علامت ہےاور اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل بڑی طاقتوں کی آلہ کار بن گئی ہیں۔

مہرخبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نےآج فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے ایک  مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت پر عالمی اداروں کا سکوت اسرائیلی جرائم میں ان کی شرکت کی علامت ہےاور اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل بڑی طاقتوں کی آلہ کار بن گئی ہیں۔ حداد عادل نے کہا کہ امریکہ کے انسانی حقوق ، جمہوریت اور آزادی پر مبنی دعوے بالکل فریب اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے میدان فلسطین پر فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پراسرائیلی حملے کی مذمت کی اور اس کے ظلم وستم کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد ، امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائےاور عرب حکمرانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امیریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کوختم کردیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ عرب حکمراں جان دے سکتے ہیں لیکن امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ روابط ختم نہیں کرسکتے ۔کیونکہ یہ لوگ امریکی پروردہ ہیں۔ عرب حمیت و غیرت ان میں ذرہ برابر نہیں ہے۔

 

News ID 626102

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha