17 جولائی، 2007، 10:27 PM

روس

روس نے جوابی کارروائی میں برطانیہ کے 80 سفارتکاروں کو نکالنے کی دھمکی دی ہے

روس نے جوابی کارروائی میں برطانیہ کے 80 سفارتکاروں کو نکالنے کی دھمکی دی ہے

روس نے برطانیہ کی جانب سے اپنے چارسفارتکاروں کو نکالے جانے کے بعد جوابی اقدام میں برطانیہ کے80سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے برطانیہ کی جانب سے اپنے چارسفارتکاروں کو نکالے جانے کے بعد جوابی اقدام میں برطانیہ کے80سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی ہے۔روس کے نائب وزیرخارجہ الیگزینڈرگرشکونے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ روس کے سفارتکاروں کو نکالے جانے کے بعد ماسکو بھی مناسب اقدام کرے گا۔جوابی کارروائی بہت جلد کی جائے گی اور اس سلسلے میں عوام اور کاروباری افراد کے مفادات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔برطانیہ میں کے جی بی کے سابق اہلکار کی موت کے معاملے پر تنازعے کے بعددونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھےادھر برطانوی وزیراعظم گورڈن براون کاکہنا ہے کہ برطانیہ سفارتکاروں کو نکالنے کے معاملے پر معافی نہیں مانگے

 

News ID 519691

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha