مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں چین، روس، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ شمالی کوریا کو اس بات پر آمادہ کیا جا سکے کے وہ اپنا جوہری پروگرام ختم کردے تاہم چار روز تک جاری رہنے کے بعد مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئےدو ماہ پہلے شمالی کوریا کی طرف سے جوہری دھماکہ کرنے کے اعلان کے بعد امریکہ کو سخت تشویش لاحق ہوگئی تھی شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک جوہری پروگرام کی بندش کی تجویز پر غور نہیں کرے گا جب تک کہ اقوام متحدہ اور امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا نہیں لی جاتیں
شمالی کوریا
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پرہونے والے مذاکراتتعطل کا شکارہوگئے ہیں
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں
News ID 424890
آپ کا تبصرہ