مہرخبررساں ايجنسي نے بي بي سي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك ہزاربرطانوي فوجي عراقي جنگ سے تنگ آكر فرار ہوچكے ہيں بي بي سي كي رپورٹ كے مطابق يہ بات ايك ايسے وقت سامنے آئي ہے جب پارليمان ميں ايك قانون پر بحث ہو رہي جس كے تحت فوجيوں كو كسي دوسرے ملك پر قبضہ كرنے كے عمل ميں تعيناتي سے انكار كرنے كي اجازت نہيں ہوگي صرف گزشتہ ايك سال كے اندر تين سو ستتر افراد فوج سے بھاگ گئے ہيں اور ابھي تك ان كا كوئي پتا نہيں چل سكا جبكہ رواں سال ميں بھي ايك سو ننانوے افراد بغير اطلاع كے فوج چھوڑ چكے ہيں سركاري اعداد و شمار كے مطابق جنگ كے بعد سے فوج سے بھاگنے والے نو سو اہلكاروں كو فوج نہيں پكڑ سكي ہے برطانيہ كي وزارت دفاع نے ان اہلكاروں كے بگھوڑے ہو جانے كے معاملے كو نہايت خفيہ ركھا ہوا ہے تاہم بي بي سي كو بتايا گيا ہے كہ عراق جنگ كے آغاز سے ايك ہزار سے زائد فوجي اہلكاروں بغير چھٹي ليئے فوج سے فرار ہوچكے ہيں كورٹ مارشل كے مقدمات ميں فوجيوں كے وكلاء كا كہنا ہے كہ ايسے افراد كي تعداد ميں اضافہ ہو رہا ہے جو عراق ميں تعيناتي سے بچنے كي غرض سے ان سے قانوني مشورہ كے ليے رابطہ كر رہے ہيں امريكي اور برطانوي فوج كي طرف سےعراقي عوام پر بے جا مظالم ديكھ كر بعض فوجي فوج سے بھاگ رہے ہيں ان كا كہنا ہے كہ فوج كي طرف سے عوام پرايسے مظالم فوجي قوانين كي صريح خلاف ورزي ہے
برطانوي فوجي عراقي جنگ سے فرار
ايك ہزاربرطانوي فوجي عراقي جنگ سے تنگ آكر فرار ہوچكے ہيں
بي بي سي كي رپورٹ كے مطابق سنہ دو ہزار تين ميں عراق جنگ كے آغاز سے اب تك برطانوي فوج كے ايك ہزار سے زائد سپاہي فوج سے بھاگ چكے ہيں
News ID 333317
آپ کا تبصرہ