مہرخبررساں ايجنسي نے ايسوشيٹڈ پريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كي سابق وزير خارجہ البرئٹ نے ايران اور امريكہ كے مابين براہ راست گفتگو كا مطالبہ كيا ہے اس نے كہا كہ امريكي افواج كے امريكہ سے دورمختلف مقامات پر منتشر ہونے كي بنا پرامريكہ كو چاہيے كہ وہ ايران كو ڈرانے يا دھمكانے كي پاليسي ترك كردے امريكہ كي سابق وزير خارجہ نے حال ہي ميں ايك تقرير كے دوران كہا تھا كہ امريكہ كو طاقت اور زور كے بجائے ايران كے ساتھ براہ راست مذاكرات كرنے چاہييں سابق امريكي وزير خارجہ نے كہا كہ بش حكومت كے كسي اعلي اہلكار كو احمدي نژاد كے خط كا جواب دينا چاہيے واضح رہے كہ ايران كے صدراحمدي نژاد نے دوروز قبل 18 صفحات پر مشتمل اپنےايك خط ميں امريكي حكومت كے تاريخي اشتباہات اور متضاد بيانات كو دوٹوك الفاظ اور بے باك انداز ميں بيان كيا ہے جس كو پڑھنے كے بعد امريكي حكام مبہوت اور لاجواب ہوكر رہ گئے ہيں
امريكہ كي سابق وزير خارجہ البرائٹ نے ايران اور امريكہ كے مابين براہ راست گفتگو كا مطالبہ كيا ہے
News ID 324484
آپ کا تبصرہ