مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے اپني ہفتہ وار پريس كانفرنس ميں نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئےكہا كہ اين پي ٹي ايك بين الاقوامي عہد و پيمان ہے اور اس كے قوانين كے ہم پابند ہيں اور اس كے قوانين اور ضوابط كي روشني ميں كام كررہے ہيں ليكن اس كوايك ايسے وسيلہ كے طور پر قبول نہيں كرتے ہيں جس كے ذريعہ ايٹمي ايجنسي كو يہ تصور كرے كہ وہ مختلف ممالك پر سياسي دباؤ ڈال كر انھيں اپنے حقوق سے محروم ركھ سكتي ہے انہوں نے كہا كہ ايران كو اپنے ايٹمي پروگرام كے اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل ميں پيش كئے جانے سے كوئي خوف وخطرہ لاحق نہيں ہے بلكہ اس سے ہمارے حريفوں كا ہي زيادہ نقصان ہوگا آصفي نے 22 بہمن كو عوام كي جانب سے پرامن ايٹمي پروگرام كي بھر پور حمايت كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سے ايراني حكام كو بھر پورحوصلہ ملتا ہے وزارت خارجہ كے ترجمان نے برطانوي وزير خارجہ جيك اسٹرا كے بيان كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يورپي حكام كے بيانات سے اضطراب اور بے چيني ٹپك رہي ہے اور 22 بہمن كے عظيم اجتماعات كے بعد اس اضطراب ميں مزيد اضافہ ہوا ہے وزارت خارجہ كے ترجمان نے مغربي اخبارات ميں اسلامي مقدسات كي توہين كي شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ كوئي بھي صاحب عقل و شعور انسان اس گھٹيااور پست اقدام كو آزادي بيان نہيں قراردے سكتا كيونكہ آزادي ذمہ داري كے ہمراہ ہوتي ہے انہوں نے كہا ايران ديگر اسلامممالك كے ساتھ مل كر مغربي ملكوں ميں اسلامي مقدسات كي توہين كے مسئلے كا جائزہ لے رہا ہے انہوں نے كہا كہ مغربي اخبارات كے توہين آميز اقدام ميں صيہونيوں ہيں آصفي نے كہا كہ اسرائيلي حكومت ہولوكاسٹ كي فرضي داستانوں كے ذريعہ مغربي ممالك سے خراج وصول كررہي ہے اور مقبوضہ فلسطين ميں ہولوكاسٹ كي صحيح تصوير خود پيش كررہي ہے جس پر مغربي ممالك بالكل خاموش ہيں
حميد رضا آصفي نے كہا كہ
22 بہمن كا عظيم عوامي اجتماع مغربي ممالك كے لئے ايراني عوام كا واضح پيغام ہے// سكيورٹي كونسل كوئي آخري اسٹاپ نہيں ہے // ايران كے ايٹمي پروگرام پر قومي اجماع ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا كہ اين پي ٹي ايك بين الاقوامي معاہدہ ہے جس كے قوانين كے ہم پابند ہيں اور اس كے قوانين اور ضوابط كي روشني ميں كام كررہے ہيں اور ہم اس كو وسيلہ كے طور پر قبول نہيں كرتے ہيں اور ايٹمي ايجنسي كو يہ تصور نہيں كرنا چاہيے كہ وہ مختلف ممالك پر سياسي دباؤ ڈال كر انھيں اپنے ايٹمي حقوق سے محروم ركھ سكتي ہے
News ID 289842
آپ کا تبصرہ