مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایران کے شہر میناب میں واقع اسکول پر ہونے والے میزائل حملے کو پہلے سے منصوبہ بندی شدہ اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے رکن میلان اوریچ نے میناب کے پرائمری اسکول "شجرہ طیبه" پر میزائل حملے کو دانستہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔
میلان اوریچ نے یہ بات "فرشتگان میناب" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کہی جو برسلز میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے منعقد ہوئی تھی۔
یورپی رکن پارلیمنٹ نے یورپی ممالک کے رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی رہنما امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے معاملے میں دوہرا معیار اختیار کیے ہوئے ہیں اور ایسے سنگین واقعات پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے یورپی کمیشن کو خط بھیجا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے کی تحقیقات کی جائیں۔
یاد رہے کہ میناب شہر میں واقع اسکول "شجرہ طیبه" کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ابتدائی گھنٹوں میں تین مرتبہ میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ