27 جولائی، 2025، 2:40 PM

غزہ میں بھوک سے ہونے والی اموات ہماری اور آپ کی گردن پر ہیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

غزہ میں بھوک سے ہونے والی اموات ہماری اور آپ کی گردن پر ہیں، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے جامعہ الازہر اور مصر کے علماء کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند نہ کرنے کی صورت میں ہم بھی شریک جرم ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی بلوچستان پاکستان، مولوی عبدالحق ہاشمی نے عالم اسلام خصوصا جامعہ الازہر اور مصر کے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی مظلوم عوام کی فوری مدد کے لیے تمام سرحدیں کھولنے پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ اے شیوخ مصر، اے شیخ الازہر اور اے مفتی مصر! یہ میرے دل کی آواز ہے، جو میں پاکستان کے تمام علمائے کرام کی طرف سے دے رہا ہوں۔ آپ پر لازم ہے کہ مصر کی حکومت اور اس کے اداروں پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطین اور غزہ کے ساتھ تمام سرحدیں کھول دی جائیں۔

مولوی عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام ایک دانہ گندم اور ایک نوالہ غذا کے لیے ترس رہے ہیں اور پیاس اور بھوک سے مر رہے ہیں۔

انہوں نے خدا کو گواہ بنا کر کہا کہ یہ اموات ہماری اور آپ کی گردن پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے اہل اسلام! اے علمائے دین! اے مصری عوام! اے شیخ الازہر! اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب مصر کی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطین کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں۔ یہ ذمہ داری صرف مصر کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی ہے۔

بیان کے آخر میں انہوں نے شیخ الازہر سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ اپنی شرعی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے عملی اقدام کریں تاکہ محصور و بھوکے فلسطینیوں تک فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

News ID 1934521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha