9 دسمبر، 2023، 4:18 PM

نواز شریف نے وہی کرنا ہے جو تین بار پہلے کیا تھا، چیئرمین پی پی

نواز شریف نے وہی کرنا ہے جو تین بار پہلے کیا تھا، چیئرمین پی پی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوئے، چوتھی بار کیا تیر ماریں گے؟

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم بن کر ناکام ہوئے، چوتھی بار کیا تیر ماریں گے؟

بلاول بھٹو زرداری نے لوئر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں نوازشریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ

جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا وہ چوتھی بار آکر کون سا تیر مارے گا، جن سے دو تہائ اکثریت مانگ رہے، وہ کہہ وہے ہیں کیسے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں وہی پرانی سیاست چلتی آرہی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، سیاسی اختلاف رائے کی بجائے اب ذاتی دشمنیوں پر اتر آئی ہے، ایک جماعت کا ارادہ ہے کہ الیکشن جیت کر سیاسی مخالفین سے انتقام لے، دوسری جماعت کا بھی یہی ارادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جتنا ظلم برداشت کیا وہ کسی نے نہیں کیا ، مگر ہم نے کبھی انتقام نہیں لیا، ہم نے عمران خان اور نواز شریف دونوں کو برداشت کیا، ہم صرف عوام کی خدمت کرتے ہیں اور اپنی انا اور ذاتی دشمنی کی سیاست نہیں کرتے، ہم اس نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1920465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha