4 مئی، 2022، 3:19 PM

بھارت میں ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا

بھارت میں ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا

بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، چاروں بچے صحت مند ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، چاروں بچے صحت مند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سربجیت کور نے امرتسر کے گرونانک دیو ہسپتال میں بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے جن میں دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ چاروں بچے صحت مند ہیں تاہم انہیں نگرانی کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کریئر میں پہلی بار دیکھا ہے کہ کسی خاتون نے چار بچوں کو بیک وقت جنم دیا اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔ بچوں کا وزن ڈیڑھ ، ڈیڑھ کلو گرام کے قریب ہے۔

News ID 1910732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha