سری لنکا میں مظاہروں کوروکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کوروکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کوروکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے صدرنے ملک بھرمیں ہنگاموں اورپرتشدد واقعات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں  میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤں ، ایندھن اورکھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ ملک میں ڈیزل کی قلت ہونے سے 10 گھنٹے روزانہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کولمبو میں سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاج کیا اورصدرراجا پکسا سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔

News Code 1910354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =