مہر خبررساں اایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ کے ترجمان کےمطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے، جہاز گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔ پاکستان پولیس کے مطابق ورسک روڈ پر تربیتی طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی تاہم مقامی لوگوں کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
![پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ دونوں پائلٹس ہلاک پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ دونوں پائلٹس ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2022/03/23/3/4100880.jpg)
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔
News ID 1910246
آپ کا تبصرہ