23 فروری، 2022، 1:51 PM

آسٹریلیا اور جاپان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

آسٹریلیا اور جاپان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا

روس کا یوکرائن کے 2 علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا اور جاپان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا یوکرائن کے 2  علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک  کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا اور جاپان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ میلبرن اور ٹوکیو سے جاری بیانات میں آسٹریلوی وزیراعظم اور جاپانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن کیخلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔ دونوں ممالک کے وزراء اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر سفری اور مالیاتی پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےقوم سے خطاب کرتے ہوئے  یوکائین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا، انہوں نے آزاد ڈونٹسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ مینسک معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔

News ID 1909956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha