پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تین روپے بڑھائے گئے ہیں جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 62 پیسے کا ہوگیا۔ اسی طرح مٹی کا تیل بھی تین روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا ہے۔

News Code 1909513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =